ابنا: رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمانی وفد نے جمعرات کو صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد شام کے وزیر خارجہ ولید معلم سے ملاقات کی اور صدارتی انتخابات کرائے جانے اور صدر بشار اسد کے دوبارہ صدر منتخب کئےجانے کو ملت شام کی ذہانت اور استقامت کی علامت قراردیا۔ ولید معلم نے اس ملاقات میں شام کے دوست ملکوں کی ہمراہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دمشق اور تہران کے تعلقات برادرانہ ہیں۔ واضح رہے ایرانی وفد کے سربراہ علاالدین بروجردی نے صدر بشار اسد سے بھی ملاقات کی۔ شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات ہوئے تھے جس میں صدر بشار اسد کو دس ملین ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئي ہے۔
.......
/169